پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

موجودہ حکومت کے بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی، شہباز شریف نے بجٹ کوتباہی کا نسخہ قرار دیدیا

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن اور غریب کش بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،حکومت نے اپنی نالائقی پہلے مسلم لیگ (ن)اور اب کورونا کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی، مہنگائی، بیروزگاری، کاروباری بدحالی نے تاریخی ریکارڈ قائم کردئیے ہیں،

موجودہ حکومت کے بجٹ سے ملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائیں گی، یہ بجٹ نہیں تباہی کا نسخہ ہے اورمیرے خدشات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئے۔ وفاقی بجٹ پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ افسوس حکومتی نااہلی کی سزاقوم اور ملک کو مل رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے زیادہ ترقی اور کم مہنگائی کا فارمولااپنایا، موجودہ حکومت نے الٹ کردیا،بجٹ اعلانات سے ثابت ہوا کہ حکومت اصلاح احوال اور دانشمندی کی راہ اپنانے کو تیار نہیں،ٹیکس ریونیو کا 1.7 ٹریلین ارب کاتاریخی خسارہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے،68 سال میں پہلی بار ملکی جی ڈی پی منفی میں ہوچکی ہے، یہ ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی ہے؟،مسلم لیگ (ن)نے 5.8 فیصد جی ڈی پی شرح والی معیشت دی، موجودہ حکومت نے پہلے سال میں 1.9 پر پہنچادیا،رواں سال 10 فیصد مالی خسارہ ملکی معیشت اور بجٹ کے اگلے پچھلے سب ریکارڈ توڑ دے گا۔تاریخ میں یہ مالی خسارہ کبھی دوہندسوں میں نہیں رہا، پہلی بار موجودہ حکومت نے یہ کام کردکھایا،بجٹ اور اس کے اہداف غیرحقیقی ہیں، مسائل اور عوامی مشکلات مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے،غیرحقیقی بجٹ اہداف سے حکومت ساکھ کھوچکی ہے، پہلے اہداف پورے نہیں ہوئے، نئے کے حصول میں میلوں کا فرق ہے،پہلی حکومت ہے جو ٹیکس ریونیو، حکومتی اخراجات، مالیاتی خسارہ اور جی ڈی پی کے اپنے مقرر کردہ اہداف بھی حاصل نہیں کرپائی۔

ا نہوں نے کہا کہ کورونا کے پیچھے چھپنے سے کام نہیں چلے گا، وبا ء سے پہلے معاشی بربادی حکومتی ناکامیوں اور بے سمت پالیسیوں کا کافی ثبوت ہے،سی پیک روک دیاگیا، بلوچستان کو نظرانداز کیاگیا، ترقیاتی بجٹ میں کمی نیک فال نہیں،آئی ایم ایف کے دباؤپر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے،اگر یہ بجٹ ہے تو قوم منی بجٹس کے لئے تیار رہے،وہ تخلیقی سوچ، برآمدات میں اضافہ، زراعت وصنعت کی ترقی

اور عوام دوست بجٹ اقدامات کہاں ہیں؟ یہ بجٹ صرف پی ٹی آئی کے فنانسرز اور مفاد پرستوں کو نوازنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے معاشی جھوٹ اور غلط اندازوں کو دیکھتے ہوئے موجودہ اعداد و شمار اور اہداف پر کیسے یقین کیا جا سکتا ہے؟۔موجودہ حکومت کورونا کو الزام دیتی ہے لیکن فروری سے پہلے ان کی معاشی کارکردگی اپنے اہداف سے 25 فیصد سے زائد کم تھی،تاریخ اور دنیا میں پہلی حکومت ہے

جس نے اپنے گزشتہ سال سے بھی کم ٹیکس ریونیو جمع کیا،موجودہ حکومت کی 5555 ارب کی جگہ 3800 ارب ٹیکس وصولی مسلم لیگ (ن)کی دو سال قبل حکومت کی ٹیکس وصولیوں سے کہیں کم ہے،کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ 6.9فیصد کمی کیوں ہوئی؟ کپاس اور گنے پر کورونا کا اثر نہیں ہوا پھر ان کی پیداوار کیوں کم ہوئی؟۔ انہوں نے کہا کہ معیشت چل نہیں رہی پھر حکومت4963 ارب ریونیو کا ہدف کیسے پورا کرے گی؟ جس کا صاف مطلب ہے کہ

آئندہ آئی ایم ایف اجلاس سے قبل حکومت منی بجٹ پیش کرے گی،دو سال میں موجودہ حکومت نے قومی قرض میں 30 فیصد اضافہ کردیا،موجودہ حکومت رواں سال میں 2200 ارب روپے کا غیر ملکی کرنسی میں غیرملکی ذرائع سے پہلے ہی قرض لے چکی ہے،حکومت مزید اتنا ہی قرض اور لینے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے جس سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل غیر ملکی بینکوں میں گروی رکھا جا رہا ہے،موجودہ حکومت نے انتہائی زیادہ شرح سود پر مقامی بینکوں سے 1723 ارب روپے قرض لیا،حکومت مقامی بینکوں سے آئندہ سال مزید ایک ہزار ارب قرض لینے جا رہی ہے،حکومت نے 300 ارب کی جگہ 1700 ارب قرض لیا جو ہدف سے 500 فیصد زیادہ تھا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…