پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں کراچی میں بھی ایک تھر ہے اگر نہیں تو کلک کریں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

کراچی۔۔۔۔سندھ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے تھر کے بعد گڈاپ میں بھی بچے مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں جو کسی بھی یوسی میں وبائی امراض جنم لے سکتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گڈاپ کی یوسیز سونگل، خاصخیلی، کنڈ جنگ سمیت دیگر ملحقہ دیہی ا بادیوں میں پانی اورغذائی قلت پیداہوگئی ہے، پانی نہ ہونے سے زرعی اراضی بنجرہورہی ہے جب کہ غذائی کمی کابھی سامناہے، گڈاپ میں قائم صحت کے مراکزغیر فعال ہونے کی وجہ سے مکینوں کی اکثریت بنیادی صحت کی سہولتوں سے بھی محروم ہے۔مکینوں نے بتایا کہ گڈاپ کے دیہی علاقوں میں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے پانی،خوراک کی کمی کا سامنا ہے پانی نہ ہونے سے کھیتی باڑی مکمل تباہ ہوگئی، ا لودہ پانی کے استعمال سے بچے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں، ڈاکٹروں نے بتایا کہ ٹاو ن ہیلتھ افسر اور دیگر عملے کی غفلت سے بیشتر صحت کے مراکزغیر فعال پڑے ہیں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام طبی سہولتوں سے بھی محروم ہیں،بچوں غذائی کمی کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہیں، کسی بھی وقت یہ امراض وبائی صورت اختیار کرسکتے ہیں۔دریں اثنا اس صورتحال سے نمٹنے کیلیے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ہدایت پرکمشنرشعیب احمد صدیقی نے گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں پانی اورخوراک کی کمی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرگڈاپ ، گڈاپ میں پانی اور خوراک کی کمی اور طبی ضروریات کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کریں گے تاکہ حکومت سندھ کو گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں حقیقی صورتحال سے ا گاہ کیا جاسکے، گڈاپ کے پہاڑی علاقہ میں ا باد سو سال سے زائد قدیم گوٹھوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ٹیم بنادی گئی ہے جو ہنگامی اقدامات کر کے ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔ٹیم میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ شامل ہوں گے،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پہاڑی علاقے میں فوری طور پر ڈسپنسری بنائی جائے گی، اجلاس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈی ایم سی شرقی و ڈی ایم سی غربی، محکمہ ا بپاشی و محکمہ زکو اۃ، اسپیشل انیشیٹیو ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی شرقی ، ڈ ائریکڑ منصو بہ بندی، ترقیات اور ماحولیات کمشنر کراچی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مخیر افراد، فلاحی اداروں اور محکمہ زکواۃ کے تعاون سے گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں جہاں خوراک کی قلت ہے ا ٹا تقسیم کیا جائے گا ،جبکہ ٹاؤن ہیلتھ ا فیسر فوری طور پرگڈاپ میں میڈیکل کیمپس لگائیں گے،اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ سو سال پہلے بنائے گئے ڈملوٹی کے کنویں اور پانی کی فراہمی کے دیگر ذرائع عدم توجہی کا شکار ہونے کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، اجلاس میں ڈملوٹی کے کنوؤں کو بحال کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کابھی فیصلہ کیاگیاتاکہ ڈملوٹی کی تاریخی اہمیت اور حیثیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے پانی فراہم کیاجاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…