ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے آخری مرحلے میں داخل تجربہ کامیاب رہا تو ویکسین مارکیٹ میں کب آجائے گی ؟ جانئے

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں کوویڈ نائنٹین کی پہلی ممکنہ ویکسین کا آئندہ ماہ وسیع پیمانے پر تجربہ کیا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا وہ واقعی کرونا وائرس کے لیے موثر ہے یا نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک دواساز ادارے نے ایک بیان میں کہی۔اس ویکسین کو امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ اینڈ موڈرینا نے تیار کیا اور جولائی میں اسے 30 ہزار رضاکاروں پر آزمایا جائے گا۔

ان میں سے کچھ کو اصلی ویکسین اور کچھ کو جعلی دوا دی جائے گی۔کسی بھی ویکسین کو عوم کے لیے فراہم کیے جانے سے پہلے کئی مرحلوں میں آزمائش سے گزارا جاتا ہے تاکہ اس کے کوئی مضر اثرات ہوں تو ان کا پتا لگایا جا سکے۔ کلینیکل تجربات میں کچھ مریضوں کو موثر ویکسین اور بعض کو بے ضرر دوا دینا معمول کا حصہ ہے۔موڈرینا کا کہنا تھا کہ اس نے فیصلہ کن آخری مرحلے کی جانچ کے لیے کافی تعداد میں خوراکیں بنا لی ہیں۔ آخری مرحلے سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ محدود سطح کے ابتدائی تجربات کے کیا نتائج برآمد ہوئے۔ لیکن موڈرینا کے اعلان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تجربات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔موڈرینا نے اپنی ویکسین کو وسط مارچ میں جانچنا شروع کر دیا تھا اور اس کا آغاز 45 رضاکاروں سے کیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں 300 نوجوان رضاکاروں کو شامل کیا گیا اور یہ تحقیق بھی شروع کی کہ زیادہ عمر کے افراد پر ویکسین کا کیسا اثر ہوتا ہے۔ان ابتدائی تجربات کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ ویکسین کی مختلف خوراکیں لوگوں کے مدافعتی نظام کو کیسے متحرک کرتی ہیں اور اس کے کوئی مضر اثرات ہوں تو سامنے آ جائیں۔ وسیع پیمانے پر تجربے سے معلوم ہو سکے گا کہ یہ ویکسین واقعی موثر ہے یا نہیں۔دنیا بھر میں کوویڈ 19 کی تقریبا ایک درجن ویکسینز جانچ کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ این آئی ایچ کو توقع ہے کہ موسم گرما میں مزید کئی ممکنہ ویکسینز کے بڑے پیمانے پر تجربات ہوں گے۔ ان میں سے ایک آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے بنائی ہے۔ اس بات کی کوئی

ضمانت نہیں کہ ان میں سے کوئی موثر ثابت ہو گی یا نہیں۔این آئی ایچ کے ویکسین ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان میسکولا نے بدھ کو نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کے ایک اجلاس میں کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو سال کے آخر تک پتا چل جائے گا کہ کون سی ویکسینز کام کرتی ہیں۔کئی ملکوں کی حکومتوں نے مختلف ممکنہ ویکسینز کی دسیوں لاکھ خوراکیں جمع کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ جیسے ہی سائنس دانوں کو معلوم ہو کہ کون سی ویکسین موثر ہے، وہ اپنے عوام کو اس کی فراہمی کا آغاز کر دیں۔ امریکہ میں آپریشن وارپ اسپیڈ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد جنوری تک ویکسین کی 30 کروڑ خوراکوں کا انتظام کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…