بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پولیس نے امریکی شہری سنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی 

datetime 12  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کی جانب سے بینظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی، پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر الزامات کا مقدمہ سائبر کرائم کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے رجسٹر کرسکتی ہے۔ جمعہ کو پیپلز پارٹی کی سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی

جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے پیپلز پارٹی کارکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینظیر بھٹو پر الزامات عائد کرکے سینتھیا ڈی رچی نے قابل دست اندازی جرم کیا پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جارہا۔عدالتی نوٹس پر تھانہ بنی گالا پولیس کے حکام پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا اور ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں سوشل میڈیا کے معاملہ پر مقدمہ درج کریں۔اسلام آباد پولیس نے سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ ایف آئی اے کا اختیار قرار دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات بنتی ہے پولیس مقدمہ درج کر سکتی ہے صرف بہانہ بنا رہی ہے ،دفعہ 500 اور 505 کے تحت پولیس کو مقدمہ درج کرنیکا اختیار ہے ،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی…

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…