جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

زلفی بخاری ایشیاء کی 5بہترین کن شخصیات کی فہرست میں شامل ؟

datetime 12  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اُمور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا نام جنوبی ایشیا کے 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین اسٹائل میگزین کی جانب سے کچھ روز قبل 5 بہترین خوش لباس مردوں کی

فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اُمور اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ 5 بہترین خوش لباس مردوں کی فہرست میں پاکستان سے ورسٹائل اداکار فواد خان کا نام بھی موجود ہے۔ بھارت سے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈسے اداکار رنویر سنگھ شامل ہیں۔ایشین اسٹائل میگزین کے مطابق زلفی بخاری نے مشرقی و مغربی لباس کے پہناووں کو نہایت خوبصورتی سے استعمال کیا، اور انہوں نے اٹالین سوٹس اور روایتی لباس کے کمبی نیشن کو بھی استعمال کیا۔میگزین نے کہا کہ زلفی بخاری کی بدولت پاکستانی سیاستدانوں کا نیا رخ دیکھنے کو ملا کہ سب ایک جیسا لباس نہیں پہنتے، زلفی بخاری فیشن اسٹائل سے نوجوانوں کے لیے آئیکون بنتے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…