بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم شہر میں کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ، 35 سے زائد افراد جاں بحق

datetime 11  جون‬‮  2020 |

سرگودھا(آن لائن) کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ، ملک بھر کے ساتھ ساتھ سرگودھا میں بھی کرونا کے سائے منڈلانے لگے میٹرو پولیٹن نے کرونا کے باعث 35سے زائد وفات پا جانے والے شہریوں کو مختلف قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے دْنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے باعث مریضوں اور وفات پا جانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے

میٹروپولیٹن کے ترجمان کے مطابق مختلف اداروں کے توسط سے کرونا کے شواہد ملنے کے باعث وفات پا جانے والے مجموعی طور پر 35سے زائد شہریوں کو مرکزی قبرستان، جوہر کالونی قبرستان، فیکٹری ایریا سمیت گردونواح اور چکوک اور تحصیلوں کے قبرستانوں میں اضافی اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے سپرد خاک کیا جاچکا ہے۔ ان وفات پا جانے والوں میں منیر احمد رشید کالونی طارق آباد، سید مظہر حسین صبروال کالونی، ربنواز مدینہ کالونی، محمد اختر ملت آباد، حاجی اللہ یار سابق ایم پی اے اسلام پورہ، نسیم بی بی قاضی ٹاؤن گل والہ، پرویز اعوان چوک شوکت حیات کالونی، مقبول بی بی 98ایس بی، امینہ بی بی مقام حیات، محمد اشرف نذیر کالونی، بشراں بی بی چک 5رکھ دھریمہ، غلام ربانی بابو محلہ، عامر سلیم اعوان کالونی اولڈ سول لائن، ماریہ رشید 11این بی بھلوال، معظم رحمت خان رفیق پارک قینچی موڑ، یعقوب غلام محی الدین شاہ پور صدر، راجہ ساجد حیدر بلاک 5، نذیر بیگم ڈیفنس گارڈن، عبدالمجید 51ایس بی پٹھان والا، محمد عارف استقلال آباد کالونی، اشعر اقبال 36ایس بی، ملک محمد یار مقام حیات، جمیلہ بیگم جوہر کالونی، خضر حیات 24نمبر 5کوٹ مومن، عبدالطیف 49ٹیل، محمد ارشاد 29ایس بی، شمیم بی بی چونہ بھٹیاں، محمد عرفان مختار کالونی، محمد نواز 94این بی، ڈاکٹر امین گل والہ، خالد فیروز پنجاب انڈسٹری لاہور روڈ، اقبال احمد اربن ایریا، حامد اقبال کے نام وغیرہ شامل ہیں ان وفات پا جانے والوں میں 14مرحومین کو مرکزی قبرستان جوہر کالونی قبرستان میں 2، بھلوال 2، شاہپور اور بھاگٹانوالہ میں 1.1، جبکہ دیگر گردونواح کے چکوک او رقبرستانوں میں بھی کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کو سپرد خاک کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…