اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، سندھ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن، اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 11  جون‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن)سندھ میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کئے جانے کا امکان، کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت شدید پریشانی سے دوچار ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی دوہفتے کے لاک ڈاؤن کی تجاویز کے بعد سندھ حکومت نے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ڈبلیو ایچ او کی تجاویز کی تائید کرچکے ہیں۔

جس کے بعد وِزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ اراکین کی تجویز کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کرکے مقررہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے، اس سے وائرس کا پھیلاؤ نہیں روک سکتے تاہم کورونا مریضوں کا سراغ لگا کر انہیں آئسولیٹ ضرور کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کے سینیئر ارکان سے بھی مشاورت کی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 38 مریض جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کروناوائرس کی صورت حال سے متعلق تازہ بیان جاری کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 10088 ٹیسٹ کیے، اب تک 265705 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے46828 کیسز سامنے آئے، 24گھنٹے میں 38مزید مریض انتقال کرگئے، وبا سے اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 776 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت636 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا کے 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 24005 مریض زیر علاج ہیں، 22324مریض گھروں جبکہ 60 مراکز میں زیرعلاج ہیں، 1121مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے، آج 1040مریض صحتیاب ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…