منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نیب کا شہباز شریف کا اچانک کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تحفظات کا اظہار، حیرت انگیز مشورہ دے دیا

datetime 11  جون‬‮  2020

لاہور(آن لائن) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا اچانک کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ راتوں رات ٹیسٹ مثبت آنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ اہم پیشی پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی۔

گزشتہ پیشی کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات مکمل کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیب کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور نیب لاہور نے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔ نیب لاہور کے مطابق گزشتہ پیشی سے قبل مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے تھے۔ شہباز شریف کو ہینڈ سینی ٹائزر اور شیشے والا ٹیبل فراہم کیا گیا تھا انہوں نے ماسک اور گلوز بھی پہنے ہوئے تھے جبکہ نیب تفتیشی حکام سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ان سے سوال و جواب کرتے رہے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثالیں موجود ہیں کہ مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے ہیں۔ نیب حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا وقت بہت اہمیت کا حامل ہے راتوں رات ٹیسٹ مثبت آنے کا معاملہ حل اور وضاحت طلب ہے۔ جمعرات کے روز شہباز شریف کی اہم پیشی تھی جس میں رمضان شوگر ملز کیس میں فردجرم عائد ہونا تھی۔ شہباز شریف کو ہینڈ سینی ٹائزر اور شیشے والا ٹیبل فراہم کیا گیا تھا انہوں نے ماسک اور گلوز بھی پہنے ہوئے تھے جبکہ نیب تفتیشی حکام سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ان سے سوال و جواب کرتے رہے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثالیں موجود ہیں کہ مختلف لیبارٹریوں کے نتائج مختلف آتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…