پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وائرس جسے ہونا تھا ہو گیا، کورونا وائرس کا زور کب سے ٹوٹنا شروع ہو جائے گا، پروفیسر ڈاکٹر اسلم نے خوشخبری سنا دی

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 15 جولائی سے کورونا کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا، یہ بات پنجاب کے کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جسے ہونا تھا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے نہیں بلکہ ایس او پیز پر عمل کرنے سے ختم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ڈاکٹر ائیر ٹائٹ کٹ پہن کر چھ گھنٹے مسلسل کورونا وارڈ میں ڈیوٹی نہیں دے سکتا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے وزیراعظم عمران خان کے دعوے کی نفی کر دی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھا کہ جولائی کے آخر یا اگست میں کورونا میں شدت آئے گی اور شدت کے بعد وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔  کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کم سے کم کروانے کا جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔کورونا ایڈوائزری گروپ مریض کے ایک دفعہ ٹیسٹ کروانے پر فیصلہ کرے گا۔ممبر ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم نے کہا ہے کہ 14 دن بعد سنجیدہ علامات نہ رکھنے والے مریض کو اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے صحتمند مریضوں کے لیے دو نیگیٹو ٹیسٹ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز پہلی بار 5 ہزار سے تجاوز کر گئے۔کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…