عاطف اسلم خانہ کعبہ میں اذان دینے کے خواہشمند، جو شخص میری سفارش کردے، زندگی بھر اس کے لیے کام کروں گا

11  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے مقبول ترین گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا ہے۔ایک انٹرویومیں کے دور ان گلوکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خانہ کعبہ میں اذان دینا زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے،

جو شخص میری سفارش کردے، زندگی بھر اس کے لیے کام کروں گا۔حال ہی میں عاطف اسلم نے اذان کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جو پاکستان بھر میں وائرل ہوئی تھی، اس کے بارے میں گلوکار نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں لوگ چھتوں پر جاکر اذان دیتے تھے، وہاں سے یہ خیال مجھے آیا اور میں نے مزید سوچے بغیر اس پر عمل کیا۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈنگ سے ایک دن قبل میں رات بھر سو نہیں سکا، ان جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ کی مہربانی سے مجھے ایسا موقع مل سکے گا۔ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کے مداح سوچ رہے ہیں کہ وہ موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ رہے ہیں تو عاطف اسلم نے کہا کہ موسیقی کی صنعت کو چھوڑنے کا موضوع ذاتی ہے مگر میں دنیا کے ساتھ مذہب کو لے کر چلنا چاہتا ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں موسیقی کو مکمل طور پر چھوڑ دوں گا، مگر میں یہ ضرور چاہتا ہوں کہ دین کے اہم پہلوؤں جیسے اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور تاجدار حرم کو اجاگر کروں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…