جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان سے رانا ثناء اللہ کی لیگی وفد کے ہمراہ ملاقات، انتہائی دھماکہ خیز فیصلے

datetime 10  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں اٹھارہویں ترمیم، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ عمل، کورونا پر حکومتی حکمت عملی اور پنجاب میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ملاقات کی جبکہ خرم دستگیر اور محسن شاہنواز رانجھا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے آئے ہیں۔ ان سے اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اورپنجاب میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب حکومت کے ہاتھ کا ہتھیار ہے لیکن اپوزیشن بے بس نہیں ہے۔ بجٹ اجلاس میں ایوان میں اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ عمل ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…