پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں بڑا ریلیف مل گیا، وزیراعظم کی اپیل کام کر گئی

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓاسلام آباد(آن لائن) پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں بڑا ریلیف، پیرس کلب نے رواں سال مئی سے دسمبر کے دوران واجب الادا قرض کی وصولی موخر کردی۔ پاکستان نے ایک برس کے دوران پیرس کلب کو 78کروڑ 80لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ پاکستان پیرس کلب کا مجموعی طورپر10ارب 92کروڑ ڈالر کا مقروض ہے۔ بدھ کے روز جاری اعلامیے کے مطابق پیرس کلب نے پاکستان کا یکم مئی سے 31دسمبر 2020 تک واجب الادا قرض موخر کردیا ہے جس سے پاکستان کو کورونا وبا سے نمٹنے اور قرضوں کی ادائیگی

میں سہولت ہوگی۔ اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک بھی قرضوں کو موخر کرنے کی توثیق کر چکے ہیں۔ پیرس کلب میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان، کوریا اور امریکہ سمیت 17ممالک شامل ہیں۔ پاکستان نے ایک برس کے دوران پیرس کلب کا 78کروڑ 80لاکھ ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے جبکہ مجموعی طور پر 10ارب 92کروڑ ڈالر پاکستان کے ذمے واجب الادا ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت 76ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف کے لئے عالمی مالیاتی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک سے اپیل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…