پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار کورونا کیسز کی تعداد ایک دن میں ہزاروں میں پہنچ گئی، مریضوں کے ٹیسٹوں کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا امکان

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹوں کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کم سے کم کروانے کا جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔کورونا ایڈوائزری گروپ مریض کے ایک دفعہ ٹیسٹ کروانے پر فیصلہ کرے گا۔ممبر ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم نے کہا ہے کہ 14 دن بعد سنجیدہ علامات نہ رکھنے والے مریض کو اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے صحتمند مریضوں کے لیے دو نیگیٹو ٹیسٹ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز پہلی بار 5 ہزار سے تجاوز کر گئے۔کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے۔جب کہ مہلک وائرس نے ایک ہی دن میں 83 افراد کی جان لے لی ہے۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 40 ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 39 ہزار 555 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 14 ہزار 006 اور اسلام آباد میں 5785 ہو گئی۔ بلوچستان میں 6788، گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 412 ہو گئی۔ملک بھر میں اب تک 35,018 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 2172 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 679، پنجاب میں 773، کے پی کے میں 587، گلگت بلتستان 14، ا?زاد کشمیر میں 9، اسلام آباد میں 52 اور بلوچستان میں 58 شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…