پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کی نیب میں پیشی، نیب نیازی گٹھ جوڑ ،رانا ثناء اللہ خاں نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی نیب میں پیشی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کورونا وباء میں شہبازشریف کو کچھ ہوا تومسلم لیگ (ن) کا ہاتھ اور عمران صاحب اور چیئرمین نیب کا گریبان ہوگا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ 2 جون کو پیشی کا نوٹس دے کر 28 مئی کو

شہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدنیتی اورمکاری کا ثبوت ہے ،شہبازشریف کو دھوکے سے گرفتار کرنے کی بدنیتی نیب نیازی غنڈہ گردی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے ، 5اکتوبر2018 کوبھی شہبازشریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے دھوکے سے گرفتار کیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کو صاف پانی میں سوال پوچھنے کے بہانے بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان شوگر ملز، گندا نالہ میں کچھ نہ ملا تو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کردیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف 63 دن نیب کی حراست اور اڑھائی ماہ جوڈیشل ریمانڈ پررہے، نیب نے اس وقت سوال کیوں نہیں پوچھے؟ ۔انہوںنے کہاکہ 14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ثبوت کیوں پیش نہیں کئے؟۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس ثبوت اور دلائل تھے تو سپریم کورٹ سے نیب کیوں فرار ہوا؟۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کے خلاف عمران صاحب کے قریبی دوست نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جھوٹا مقدمہ چھوڑ کر سپریم کورٹ سے کیوں فرار ہوئے تھے؟۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں کورونا کے خلاف جنگ میں عمران صاحب ہار چکے ہیں، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قلت دورکرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں عمران صاحب ناکام ہیں،

اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹڈی دَل ختم کرنے میں عمران صاحب ناکام ہیں، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو روٹی، روزگار اور بقا کے لالے ہیں کیونکہ عمران صاحب فیل ہیں، اس لئے شہبازشریف کو نیب نوٹس ضروری ہے ،چینی چور عمران صاحب بچ گئے، اے ٹی ایم لندن بھاگ گئے، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹور پر بھی اربوں روپے کی مہنگی چینی قوم کو فروخت کا سکینڈل جاری ہے، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی لازم ہے ،عمران صاحب کی نگرانی میں یوٹیلیٹی سٹور ز پر قوم سے اربوں روپے اب بھی لوٹے جارہے ہیں، اس لئے شہبازشریف کی طلبی ضروری ہے ،عمران صاحب کی نگرانی میں ملک میں آٹے کی قیمت بڑھ چکی ہے، گندم مہنگی ہوچکی ہے، اس لئے شہبازشریف کی نیب طلبی ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…