پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال! 5 مزید اسپتال قائم کرنے کا اعلان

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نےاعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں 5 مزید اسپتال قائم کرے گی۔صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخرتک 800 بیڈز پر مشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ قائم کردیئےجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 140 بیڈز پرمشتمل ہائی ڈپینڈنسی یونٹ کی سہولت رواں ماہ کے

آخر تک مہیا کر دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی کےآخرتک 210 وینٹی لیٹرز کا اضافہ بھی کر دیا جائے گا۔جبکہ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 1745 نئے کیسز سامنے آئے، 1745 نئے کورونا کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، اب تک صوبے میں 2 لاکھ 46 ہزار 517 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 41 ہزار 303 کیسز آئے۔ آج مزید 759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہے،آج تک 20711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 19 ہزار 201 اپنے گھروں، ایک ہزار 461 مختلف اسپتالوں جب کہ 41 مختلف مراکز میں زیرعلاج ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے، اس وقت 466 مریض تشویش ناک حالت میں ہیں، جن میں 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے کراچی میں 1184 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 362، وسطی 256، جنوبی میں 223، ملیر 123، غربی 113 اور کورنگی میں 107 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ سکھر 101، حیدرآباد 48 ، گھوٹکی میں 24، جیکب آباد اور دادو 15،15، جامشورو میں 14، شکارپور 13، خیرپور 12، کشمور میں 9، سجاول اور عمر کوٹ میں 6،6 ، قمبر 5 اور نوشہرو فیروز میں 3 ، میرپورخاص، ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹھہ میں 2،2 اور سانگھڑ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ،سکھر، حیدرآباد، بدین، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سے صورتحال خراب سے ابتر ہوتی جارہی ہے، خدارا ایس او پی پر عمل کریں اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…