پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مقدمہ درج کرنے کی درخواست، عدالت نے سینتھیا کو طلب کرلیا

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات عائد کرنے والی امریکی شہری سنھتیا ڈی رچی کو طلب کر لیا۔ امریکی خاتون کے خلاف اندراج مقدمہ کی پیپلز پارٹی کی درخواست کی ایف آئی اے نے مخالفت کر دی۔دنیا نیو ز کے مطابق اسلام آباد کے

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے بطور ڈیوٹی جج امریکی شہری سنھتیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ امریکی خاتون نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کیخلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کی۔ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ عدالت کو یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کیا درخواست گذار براہ راست متاثرہ فریق ہیں، جس پر فاضل جج عطا ربانی نے ریمارکس دیئے کہ یہ دیکھنا آپ کا نہیں عدالت کا کام ہے، امریکی خاتون سنتھیا رچی کو بھی نوٹس کر کے آئندہ سماعت پر بلا لیتے ہیں۔عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی کو خود یا وکیل پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا، مقدمے کی مزید سماعت 13 جون کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…