اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

کورونابیماری نہیں ،بین الاقوامی سازش ہے ،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 9  جون‬‮  2020 |

نوکنڈی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سابق صوبائی امیر و سابق ایم این اے مولانا محمدخان شیرانی نے کہا کہ کورونا ایک بیماری نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سازش ہے کورونا کے ذریعے دنیا کی آبادی کو کم کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی میں جمعیت کے ممبران سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا بیماری ایک جھوٹ ہے جس کے ذریعے دنیا کی آبادی جو اس وقت ساڑھے سات ارب ہے کم کرکے ڈیڑھ ارب تک کرنے کی سازش ہورہی ہے انہوں نے کہا تمام ممالک کا WHOکے ساتھ معاہدہ ہوچکا ہے جس کے تحت کروانا میں مبتلا شخص کے مد میں اس ممالک کو تین ہزار ڈالر اور مرنے والے کو 39ہزار ڈالر دیا جائے گا انہوں نے کہا بیماری کی صورت میں کوئی بھی اپنا علاج ڈاکٹر سے نہ کریں بلکہ یونانی ادویات کا استعمال کریں کیونکہ ڈاکٹروں کے پاس جانے سے کورونا کی بیماری کا بہانہ کرکے آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جاسکتا ہے انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر اور خطیب مرکزی جامع مسجد نوکنڈی مولوی محمدعالم کے وفات پر فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ جمعیت علمائے کے سابق سینیٹر حافظ حمداللہ اور سابق صوبائی سالارحاجی محمد صادق نورزئی،مولانا عبدالمالک سیاپاد بھی تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…