جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

میرے گھر میں مجھ سمیت 4افراد کو کرونا ہوگیا ڈاکٹروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچنے کااب ایک ہی طریقہ ہے،معروف اینکر پرسن عمران خان کا اہم انکشاف

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر عمران خان کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے گھر سے خصوصی پروگرام کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں یہاں پروگرام اپنے گھر سے کر رہا ہوں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میرے گھر کے چار افراد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جبکہ کرونا وائرس کی علامات سات سے آٹھ لوگوں میں ہیں مجھے خود دو دن سے بخار ہے اور کرونا وائرس کی موجودگی کی تمام علامات کا مجھے سامنا ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں مزیدکہا کہ ابھی دو سے چار روز کے دوران دوبارہ پوری فیملی کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا جس کے بعد تمام تر صورتحال سامنے آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اور میرے گھر والوں نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط کی تھی لیکن اس کے باوجود ہم محفوظ نہ رہ سکے اور کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔اینکر عمران خان کا اپنی فیملی کی جانب سے اپنائے گئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اور میری فیملی کرونا وائرس کی وبا کے بعد سے اس گھر کے دروازے سے باہر نہیں نکلے جب کہ ہم نے عید کی شاپنگ بھی نہیں کی تھی، میں صرف اپنے گھر سے آفس تک ہی جاتا تھا اور واپسی پر گھر سے الگ واش روم میں ایس او پیز کے تحت خود کو ڈس افیکٹ کر کے گھر میں داخل ہوتا تھا، لیکن اس کے باوجود ہم کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کے باوجود کرونا وائرس ہمارے گھر تک پہنچ گیا، ہمارے گھر کے کچھ افراد میں کرونا وائرس کی علامات ہیں اور کچھ میں نہیں ہیں لہذا اس صورت حال کا سامنا ہم سب کو ہی کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب اس حوالے سے میں نے ڈاکٹرز سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی جنگل یا غار میں رہتے ہیں جہاں کوئی آپ سے ملتا نہیں اور نہ ہی آپ کسی سے ملتے ہیں اسی صورت میں ہی آپ کو کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس کے علاوہ کرونا وائرس سے محفوظ نہیں رہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مجھے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر آپ وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں تو آپ نے پریشان نہیں ہونا بلکہ اسکے علاج کی طرف جانا ہے، ہسپتالوں کی صورتحال کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کہ آپ اپنا علاج گھر پر ہی کریں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…