جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

گوجرانوالہ میں سونامی آنے کی تمام تیاریاں مکمل

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ۔۔۔۔۔جناح اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے سونامی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں 3 اسٹیج تیار کئے گئے ہیں جن میں ایک تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت کے لئے مختص ہے جبکہ ایک اسٹیج مقامی عہدیداروں اور ایک میڈیا کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ جلسے میں شرکت کے لئے پنڈال میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لئے آنے والی خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ راستے مختص کئے گئے ہیں، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، خواتین اور بچوں نے تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں والے کپڑے زیب تن کررکھے ہیں، اس کے علاوہ منچلوں نے اپنے چہرے پر تحریک انصاف کے پرچم اور گو نواز گو کے نعرے لکھ رکھے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت اسٹیڈیم میں جلسے کے باعث کسی بھی نقصان کا ازالہ تحریک انصاف کرے گی، جلسے کے اندر سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری تحریک انصاف کے رضاکاروں کی ہے جبکہ جلسہ گاہ کے باہر سیکیورٹی کے فرائض پولیس سرانجام دے رہی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے جناح اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر 24 جدید کیمرے فنکشنل کر دیئے ہیں جسے کنٹرول روم ڈی سی او آفس سے مانیٹر کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…