جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کیلئے تیار ہیں ایران کی حیرت انگیز پیشکش

datetime 8  جون‬‮  2020 |

تہران (این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مزید قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابقیہ پیشکش ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کی۔امریکی نیوی کے ایک سابق اہل کار مائیکل وائٹ 2018 سے ایران کی حراست میں تھا، جسے ایک معاہدے کے تحت گزشتہ جمعرات ایران نے رہا کر دیا تھا۔ اس کے بدلے میں امریکہ نے ایک ایرانی نڑاد امریکی ڈاکٹر ماجد طاہری کو ایران

کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی۔امریکہ اور ایران کے درمیان تعاون کا یہ شاذ و نادر پیش آنے والا واقعہ ہے۔وائٹ کی رہائی سے دو روز پہلے امریکہ نے جیل میں قید ایک ایرانی پروفیسر سروس اصغری کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ انہیں تجارتی راز چرانے پر سزا سنائی گئی تھی۔موسوی نے کہا کہ اگر قیدیوں کے تبادلے کا امکان بن سکے تو ہم ان افراد کی واپسی کے بدلے میں، جو امریکہ میں قید ہیں، تمام افراد کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…