منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نئے بجٹ سے قبل پیٹرول پر ایک ساتھ 30یا 40روپے نہیں بلکہ فی لٹر پر صارفین کوکتنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا ؟ تجویز پیش

datetime 8  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کی وجہ سے وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔قومی موقرنامے ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی تو صارفین کو فی لٹر 50 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا

جن میں 20 روپے جی ایس ٹی اور 30 روپے دیگر ٹیکسوں کے شامل ہونگے،تقسیم کار کمپنیوں کے ترسیلی اخراجات اس کے علاوہ ہونگے جو پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت کا حصہ ہوں گے،حکومت فی الوقت پٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل،مٹی کے تیل،لائٹ ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی وصول کر رہی ہے۔خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں بحران کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں واضح کمی آئی ، جس سے حکومتی ٹیکس ریونیو بری طرح متاثر ہوا ہے،ایک اور اہم تجویز بھی حکومت کے زیر غور ہے جس میں سیلز ٹیکسکو بہتر بنانے کے لیے غیر فعال ٹیکس دہندگان کے تصور کو متعارف کرایا جائے گا ،اس وقت یہ تصور انکم ٹیکس میں رائج ہے،اس سے ٹیکس چوری کو روکا جا سکے گا تاہم اس سے حکومت کے خلاف سیاسی محاذ گرم ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…