بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی

datetime 7  جون‬‮  2020 |

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں18نکاتی ایس او پیز سے مشروط پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ،مسافروں کا ماسک پہننا ، گاڑیوں ،بسوں میں ڈس انفکیشن اسپرے کرنا لازم قرار ، خلاف ورزی کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بھی بند کی جاسکے گی۔ اتوار کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں بین الصوبائی و بین اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے د ی گئی ہے

صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایک او پیز کے مطابق روانگی سے قبل اور منزل پر پہنچنے پر بسوں ، وین کے اندورنی حصے میں ڈس انسفکیشن اسپرے لازم ہوگا، بسوں اور وین میں ہاتھ سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کرنا لازم ہوگا،مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھ سکیں اعلامیے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہر مسافر کا ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھرمل گن کے ذریعے انکا درجہ حرارت بھی چیک کرنا ہوگا بخار میں مبتلا افراد سفر نہیں کرسکیں جبکہ مسافروں، ڈرائیورز، کنڈکٹر ز کیلئے دوران سفر ماسک پہننا بھی لازم قرار دیا گیا ہے بغیر ماسک کے کسی کو بھی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اعلامیے کے مطابق بسوں کی راہداری میں کسی کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی،ٹیکسی کارز میں صرف تین مسافر سفر کرسکیں گے 18سیٹر وین صرف 10مسافروں کے ساتھ سفر کر سکے گی ،بس اور ویگن اڈوں پر رش اورہجوم کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ٹرمنلز، اڈوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہوگی ،اعلامیے کے مطابق ٹرمنلز میں گاہکوں کو ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،عملے، مسافروں، عوام کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہوگا، اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچائو کی تمام حفاظتی تدابیر بھی اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو عوام مفاد میں دوبارہ بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جاسکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…