اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے معاون احتساب شہزاد اکبر سے ملاقات میں کمیشن کی رپورٹ پر پلان اف ایکشن
کی منظوری دی،وزیر اعظم نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات لے گی۔