منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کب سے شروع ہوگی؟شیڈول سامنے آگی

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الاہور( این این آئی )سرکاری سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کیلئے شیڈول جاری کردیا جس کے تحت کتابوں کی تقسیم کا عمل آج( پیر)8 جون سے شروع ہوگا،ہفتہ میں صرف دو دن بچوں کو کتابوں کی فراہمی کیلئے بلایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں میں

کتابوں کی تقسیم کے لئے شیڈول جاری کردیا۔ آج 8جون کو دہم جماعت اور 9 جون کو نہم جماعت کو کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ 15 جون کو آٹھویں جماعت اور 16 جون کو ساتویں جماعت کو کتابیں دی جائیں گی۔ 22 جون کو چھٹی جماعت اور 23 جون کو پانچویں جماعت ،29 جون کو چوتھی اور 30 جون کو تیسری جماعت کو کتابیں تقسیم ہوں گی۔ 9 جولائی کو دوسری اور 10 جولائی کو پہلی جماعت کو کتابیں دی جائیں گی۔ کتابیں ایک روز قبل کلاس انچارج کو دی جائیں گی۔ سکولوں میں کتابوں کی تقسیم کے وقت کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔دوسری جانب کلاس کی ہیڈٹیچرز کی جانب سے طلبہ کو ٹیلیفون کر کے اور وٹس ایپ کے ذریعے اس سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔ ‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…