پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دیے گئے، عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 6  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تفتان ( آن لائن )پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے متصل دو مزید تجارتی پوائنٹ تجارت کے لیے کھول دئیے گئے تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک ایران امیگریشن گیٹ اور دو طرفہ دوستانہ زیرو پوائنٹ گیٹ کو کھول دیا گیا ہے

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاک ایران تجارتی سرگرمیاں معطل کیا گیا تھا عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے بذریعہ مراسلہ 10 مئی سے ایران سے تجارتی سرگرمیوں کو بحال کردیا تھا، تجارتی سرگرمیاں عید کے تعطیلات کی وجہ سے بند کیے گئے تھے جن پر آج دوبارہ تجارتی سرگرمیاں بحال کی گئی ہے یاد رہے کہ پاک ایران امیگریشن گیٹ اور زیرو پوائنٹ سے ٹرانزٹ ٹریڈ ہفتے میں تین دن کھولا رہے گا تجارتی سامان ایران سے لانے کی اجازت دی گئی تھی پاک ایران دوستانہ گیٹ پر ایران سے آنے والے سامانوں کی زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسپرئے بھی کیا گیا تفتان بارڈر پر صرف ایران سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور جبکہ پاکستان سے ایران تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں عوامی حلقوں نے پاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے بھی تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائے تاکہ ہمارے ملک کے تاجروں کو بھی فائدہ حاصل ہو ۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…