جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

سرگودھامیں ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں،مزید دو بچے جاں بحق

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ اسپتال کے نرسری وارڈ میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انتظامیہ کے زبانی دعوؤں نے دو ماؤں کی گودیں اجاڑ دی ہیں جس کے بعد گزشتہ 5 روز میں اسپتال میں جاں بحق بچوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے ہیں جبکہ 4 کی حالت نازک ہے۔ پنجاب حکومت اور انتطامیہ کی جانب سے کئے گئے دعوؤں اور وعدوں کے باوجود اب تک ضلع کے سب سے بڑے اسپتال میں 2 وینٹی لیٹر نہیں لگائے گئے۔ جس کی وجہ سے بچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔دوسری جانب ڈی ایچ کیو سرگودھا میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کوبھجوادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل اسپتال میں 8 بچوں کی اموات کے وقت صرف ایک نرس وہاں تعینات تھی، جس نے صبح اپنا بیان اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اقبال سمیع کو ریکارڈ کرایا جسے دبا دیا گیا، تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر اقبال سمیع کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…