پشاور(این این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء رحمت سلام خٹک نے پارٹی سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رواں ہفتے جمعیت علماء اسلام میں باضابطہ شمولیت اختیار کرینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رحمت سلام خٹک نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا، رواں ہفتے جمعیت علماء اسلام میں باضابطہ شمولیت اختیار کرینگے۔ رحمت سلام خٹک 1985 سے
مسلم لیگ ن کے قیام کے ساتھ ہی پارٹی سے وابستہ ہوگئے تھے۔ 35 سالہ رفاقت کے دوران اہم عہدوں پر مسلم لیگ ن کے لئے خدمات انجام دیں۔رحمت سلام خٹک کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کر چکا ہوں، جمعیت علماء اسلام میں جانے کا فیصلہ اٹل ہے، کئی دیرینہ کارکن اور کرک کے عمائدین میرے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کرینگے۔۔