اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت کا شعبہ کھولنے کا عندیہ دیدیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ کھولنا چاہیے، کیوں کہ بعض علاقوں میں گرمیوں کے تین سے چار مہینے ہی سیاحت ہوتی ہے اور کاروبار چلتا ہے، اگر یہ وقت لاک ڈاؤن میں نکل گیا تو ان علاقوں میں غربت مزید بڑھ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈائون صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا، جمعے کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانیں کھولنے کیلئے پرانے اوقات کار پر عمل ہوگا۔ مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔زیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر اہم فیصلوں پر غور کیا گیا اور صوبوں کی تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا تاہم 5 دن کاروبار کی اجازت ہو گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ وزارت ریلوے 40 ٹرینیں چلا سکے گی۔ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے ان اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔