اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس میں41 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، بھارتی فضائیہ کے 2 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، محکمہ موسمیات نے گجرات کے ساحلی علاقے میں مزید بارش کا خدشہ ظاہر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے 2 اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے41 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد گھر زمین بوس ہوگئے ہیں، دونوں اضلاع میں بدھ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، راج کوٹ اور امریلی کے علاوہ سومناتھ، جونا گڑھ، دوارکا اور سریندرنگر کے اضلاع سے بھی شدید بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی اور ریل ٹریفک بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں گرنے سے درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، راج کوٹ کے ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق دریا کے کنارے آباد 17 دیہات سے قریباً 4 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































