جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی،لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد کر دیں

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی،لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد کر دیں، ٹڈی دل کے لیے این ڈی ایم اے میں ہیلپ لائنز کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل نے کھیت کے کھیت اجاڑ دیئے، چاروں صوبوں کے درجنوں اضلاع بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں، لیہ میں ٹڈی دل نے ساڑھے 8 ہزار ایکٹر پر کپاس اور چارے کی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔

متاثرہ علاقوں کی سرویلنس کیلئے سرکاری اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، بھکر، کلورکوٹ میں بھی ٹڈی دل نے تباہی مچادی، انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ ہونے پر کسان ڈھول بجا کر فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے لگے۔رحیم یار خان اور قریبی علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ تیز ہوگیا، سیکڑوں دیہات میں فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں، ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس، چاول، چنا اور سبز چارے کو نقصان پہنچا۔دوسری طرف متاثرہ کسانوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کر دی، بہاولپور میں بھی ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ہے اورکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ مونگ پھلی، کپاس، خربوزہ، سبزیاں اور گنے کی فصلیں اجڑ گئیں۔کورونا اور ٹڈی دل کے لیے این ڈی ایم اے میں الگ الگ ہیلپ لائنز کا آغاز کردیا، عوام 24گھنٹے ان نمبروں پر فون کر کہ اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں، ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…