اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان کی بلٹ ٹرین کے لیے صفائی والے بھی بلٹ کی طرح کام کرتے ہیں۔ یوں تو جاپان کی بلٹ ٹرین کو دنیا کی تیز رفتار ترین ٹرین سمجھا جاتا ہے، جو گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرلیتی ہے، لیکن اس کی صفائی ستھرائی پر مامور افراد بھی بلٹ ہی کی طرح کام کرتے ہیں۔ یقین نہ آئے تو ٹوکیو کے ایک اسٹیشن پر موجود ان صفائی کرنے والے ملازمین کو ہی دیکھ لیجیے، جنہوں نے پوری کی پوری ٹرین کی صفائی صرف 7منٹ کے قلیل وقت میں مکمل کردی ہے۔ ٹرین کے آنے کا سگنل ملتے ہی یہ ورکرز پلیٹ فارم پر بالکل الرٹ ہو کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور ٹرین کے رکتے ہی گولی کی طرح اپنا کام شروع کردیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹوکیو کے اس ریلوے اسٹیشن سے ایک اندازے کے مطابق 40ہزار مسافرگزرتے ہیں، جبکہ ہر ورکر کو خاص طور پر یہ تاکید کی جاتی ہے کہ پھرتی میں کسی قسم کی بھی کمی واقع نہیں ہونی چاہئے، تاکہ مسافروں کو بغیر کسی تعطل کے بہتر سفری سہولت فراہم کی جاسکیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں