اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحومت اسلام آباد میں طویل عرصہ کے بعد ہفتہ وار بازار سے کھول دئیے گئے۔جمعہ کو میئراسلام آباد شیخ انصر نے ایچ نائن بازار کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مئیر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز کو فالو کر کے بازار کھول دئے گئے ہیں، ہفتہ وار بازار کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کی سہولت ہو، تمام گیٹس پر سینیٹائزر گیٹس لگائے ہیں،دکان داروں کو کہا ہے کہ ماسک پہنیں،
دکانوں کے آگے نشانات لگائے گئے ہیں تاکہ عوام اس سے آگے نہ آ سکے۔ انہوںنے کہاکہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی کوشش کی جائے گی، بازار میں پرائس کنٹرول کمیٹی موجود ہوتی ہے، بازار انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار ہے ، اگر سستے بازار میں سستی چیزیں نہ ملیں تو کیا فائدہ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے جب تک نئے احکامات جاری نہیں ہوتے بازار کھلے رہیں گے۔