جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

جاسوس کبوتر پکڑنے کا بھارتی دعویٰ ، کبوتر کا مالک اصل حقیقت سامنے لے آیا

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

سیالکوٹ (این این آئی)سیالکوٹ کے علاقے بگا شکرگڑھ کے رہائشی نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذکورہ کبوتر کے مالک ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈی سے ملحق بگا شکرگڑھ کے رہائشی حبیب اللہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حال ہی میں پکڑا گیا کبوتر میرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جوڑے کا دوسرا کبوتر میرے پاس ہے اور یہ میرا پالتو کبوتر ہے، جو کبھی بھی جاسوس یا دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے دو روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے اوپر گلابی رنگ کا واضح نشان اور ایک ٹانگ پر ٹیگ لگا ہوا تھا‘ جسے ’مشتبہ پاکستانی جاسوس‘ کے طور پر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کبوتر کو مشتبہ طور پر ’پاکستان کی جانب سے جاسوسی کی کوشش‘ کہا جارہا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔حبیب اللہ نے کہاکہ کبوتر معصوم پالتو پرندہ ہے، جو امن، محبت اور تحمل کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ذہنی شدت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا۔گاؤں کے افراد نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کبوتر کو مکمل پروٹوکول اور احترام کے ساتھ واپس بھیج دیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو اس طرح کے الزامات سے گریز کرنا چاہیے اور معصوم پرندوں کو نشانہ بنانے سے احتیاط برتیں، انہوں نے دنیا سے بھی بھارت کے سخت اقدام کا نوٹس لینے پر زور دیا۔بگا شکر گڑھ کے مکینوں نے کبوتر کو پکڑنے کے خلاف احتجاج کیا اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…