منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

باپ سبسڈی دے رہا تھا بیٹے وصول کر رہے تھے، سرکاری ٹھیکیداران کے فرنٹ مینوں کے اکائونٹس میں اربوں ڈال رہے تھے،لیگی قیادت لندن میں بنائی ہوئی پراپرٹی کا اشتہار دے، تحریک انصاف کا ن لیگ کو دھماکہ خیز جواب

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملکی دولت لوٹ کر لندن میں جو پراپرٹی بنائی ہے اس کی واپسی کا اشتہار دیں۔شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست کا مقصد عوام کی دولت لوٹنا اور اپنی جیبیں بھرنا تھا،

سات سات گھر کیمپ آفس بنا کر قومی خزانے سے چل رہے تھے اور رانا مشہود جیسے وزیر مال اکٹھا کرکے ان کو پہنچا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فرسٹریشن کے پیچھے بہت لمبی کہانی ہے، موجیں لگی ہوئی تھیں، مال بن رہا تھا، ٹی ٹی لگ رہی تھیں۔شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ سبسڈی دے رہا تھا بیٹے وصول کر رہے تھے، سرکاری ٹھیکیداران کے فرنٹ مینوں کے اکائونٹس میں اربوں ڈال رہے تھے، ٹی ٹی کے پیسے سے بیگمات کے لیے ولاز خریدے جارہے تھے، سرکاری فنڈرسے ذاتی شوگر ملزکیلیے انفراسٹرکچر بن رہے تھے اور لندن میں نابالغ بچوں کے نام پر جائیدادیں بن رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اونٹوں پر ڈالر اور ریال سعودیہ سے قطر اور قطر سے لندن جارہے تھے، بخار کی دوائیں بھی لندن سے آرہی تھیں جبکہ عیدیں، شبراتیں سرکاری خرچ پر لندن میں ہو رہی تھیں، مودی اور جندال کے ساتھ کاروبار چل رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…