منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بھارت کو ورلڈ کپ میزبانی واپس لینے کی دھمکی دے دی، بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن ) بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، آئی سی سی نے آئندہ سال میزبانی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی، آئی سی سی نے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بی سی سی آئی کو میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ پر 18 مئی تک غیرمشروط تصدیق فراہم کرنا تھی جس میں وہ ناکام رہا۔ آئی سی سی نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بی سی سی آئی نے کرونا کے باعث ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد کردیا تھا۔ آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران 2018 ٹیکسوں میں کٹوتیوں کی تلافی کرے، بی سی سی آئی کو 23 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?ئی سی سی ٹورنامنٹس کے سرکاری براڈ کاسٹروں، اسٹار ٹی وی نے آئی سی سی کو اپنی ادائیگی سے ٹیکسوں میں کٹوتی کی تھی چونکہ اس کی قیمت عالمی انتظامیہ کو اٹھانا پڑی لہٰذا وہ اب چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی اس کی تلافی کرے۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…