جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ حکام کے حوالے، طیارہ بلڈنگ سے کیسے ٹکرایا؟ اہم بات سامنے آ گئی

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) کراچی میں ہونیوالے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے ذمہ دار حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر خراب ہونے پر پائٹ نے جب طیارے کو نچلی پرواز پر کیا تو طیارے سے پرندا ٹکرا گئے۔

اس دوران لینڈنگ کے لئے طیارے کے پہیے نہ کھل سکے اور طیارہ رن وے کی طرف آتا ہوا بلڈنگ سے ٹکرا گیا۔ سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرسائیڈ کی جانب سے تیار کی گئی انسپکشن رپورٹ تیار میں کہا گیا ہے طیارے کے بائیں انجن نے رن وے پر4500فٹ آگے جا کر جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا۔ کپتان نے طیارے کو لینڈ کرانے کی دو بار کوشش کی، رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران طیارے کے لینڈنگ گیئرزبندتھے، کپتان نے لینڈنگ کے وقت اے ٹی سی کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع نہیں دی۔ طیارے کے بائیں انجن نے رن وے پر4500فٹ آگے جاکرٹچ کیا جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا، رن وے پر6 ہزار سے7 ہزارفٹ پردونوں انجن کے نشانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا طیار ے کے بیلی نے رن ویک کوٹچ نہیں کیاکپتان نے دوبارہ ٹیک آف کر لیا ، کراچی ایئرپورٹ کارن وے9ہزارسے10ہزار فٹ لمباہے، دوبارہ طیارہ ٹیک آف ہونے کے بعد لینڈنگ کی کوشش میں گر کر آبادی میں تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں طیارے کے کریو کا عملہ اور 97 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…