اسلام آباد (این این آئی)وزرات تجارت کی جانب سے نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی آخری مراحل میں ہے جو پہلے اکنامک کوآرڈینیشن کمیشن( ای سی سی) سے منظور ہوگی جس کے بعد اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نئی مجوزہ تجارتی پالیسی کے تحت 21-2020 میں برآمدات 26 ارب ڈالرز اور 22-2021 میں
برآمدات 31 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 23-2022 میں برآمدات کا ہدف 35 ارب ڈالرز، 2024 میں 40 ارب ڈالرز اور 2025 میں برآمدات 46 ارب ڈالرز تک سالانہ لے جانے کا منصوبہ ہے اس کے علاوہ وزارت تجارت کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویزبھی دی ہے۔یاد رہے کہ آخری تین سالہ تجارتی پالیسی ن لیگ حکومت میں 2015 میں متعارف کروائی گئی تھی۔