جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ سیاسی جماعت کم ، پراپیگنڈا سیل زیادہ  شہباز گل ن لیگ پر چڑھ دوڑے 

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان کے اعزازی معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ حکومت نے شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں  تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے شراب کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا ہے،

کرپٹ لیگی رہنما محکمہ ایکسائز کا ایک جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں، ن لیگ سیاسی جماعت کم اور پراپیگنڈا سیل زیادہ ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر خزانہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وہ ہیں جو ملک کا اربوں روپیہ لوٹ کر اب قانون سے فرار اور اشتہاری ہیں، ان کے جھوٹ اور اعداد وشمار کی ہیرا پھیری آئی ایم ایف نے بھی پکڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا پرانا طریقہ واردات ہے پہلے جھوٹی خبر پھر پروپیگنڈا عام کرتے ہیں، اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کی بجائے جھوٹے بیانات ان کی پالیسی ہے۔شہباز گل  نے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آپ کی سیاست بچاو  مہم نہیں چلنے والی، پاکستانی عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو پہچان چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…