ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وبا پر سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم کا قومی قیادت کو اہم پیغام

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قومی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر سیاست نہ کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزارت آبی وسائل اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ٹڈی دل کے بڑھتے خطرات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سے نمٹمے کیلئے حکومت پوری طرح مستعد ہے۔ ہم نے فوری اور بروقت اقدامات شروع کر دئیے تھے۔ انہوں نے قومی قیادت کو پیغام دیا کہ وباں کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ای سی پی پالیسی بورڈ چیئرمین کو تعینات کی منظوری جبکہ فیڈرل کنسولیڈیشن فنڈ اور پبلک اکانٹس کی کسٹڈی اور آپریشنز کی سمری موخر کر دی گئی۔اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر اتھارٹی بورڈ ممبران کی نامزدگی اور ملک کے بڑے ایئرپورٹس آٹ سورس کرنے کے معاملے پر بحث کی گئی۔ کابینہ نے اس پر ایک کمیٹی قائم کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…