جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سندھ حکومت نے شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ کے حکم کے تحت سندھ حکومت نے شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دیدی ہے اورشاپنگ مالز کی اوپننگ کوبھی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ

شاپنگ مال میں موجود بیوٹی پارلر اور سیلون کے ساتھ گیم، پلے ایریا اور فوڈ کورٹ نہیں کھولے جاسکیں گے ان پرپابندی برقراررہے گی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دکانیں جمعہ ہفتہ اتوار کو بھی کھولی جاسکیں گی لیکن سندھ میں تجارتی مراکزبازاراورشاپنگ مالز کھلے رکھنے کے لیے وقت کی پابندی صبح آٹھ تا شام پانچ بجے بدستور قائم رہے گی۔سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن میں کہاہے کہ شاپنگ مالز میں آنے والے خریداروں کو ماسک کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے گااورخریداروں کو ہینڈ سینٹائزر مہیا کیا جائے گا اورتھرمل گن سے اسکریننگ لازمی کی جائے گی جس کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا۔ کورونا وائرس کی علامات کے لوگوں کو شاپنگ مالز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،بچوں اور 55 سال سے زائد عمر والوں کا شاپنگ مالز میں داخلہ ممنوع ہوگا۔وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد شاپنگ مال سے متعلق ایس او پیز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…