ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہم نے کوٹ لکھپت کاٹ لی، اب آپ کے لیڈر سوچ لیں انہوں نے اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل جانا ہے، ن لیگ نے انتخابات بارے تحریک انصاف کو دھماکہ خیز چیلنج دے دیا

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے کوٹ لکھپت کاٹ لی، اب آپ کے لیڈر سوچ لیں کہ انہوں نے اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل جانا ہے،سیاسی کورونا کنٹرول نہیں ہو رہااور یہ اس حکومت کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے،900 سے زائد جانیں لینے کے بعد بھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،فیاض الحسن چوہان کو کہنا چاہتی ہوں کہ بدزبانی سے سیاسی قد نہیں بڑھ سکتا

آپ اپنے بیٹے کے نمبرز بڑھوانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال نہ کرتے تو اس کا قد بڑھتا،آج نئے انتخابات ہوں تو پی ٹی آئی میں سے کوئی بھی کونسلر تک منتخب نہ ہو سکے،انہیں چیلنج ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروا کے دیکھ لیں ،اب تو لاک ڈاؤن کھل گیا تو ٹائیگر فورس اب کیا کام کرے گی،ٹائیگر فورس کا کام ختم ہو چکا ہے تو وہ کیا کرینگے حالانکہ وہ اپنی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹس لگا کر گھوم پھر رہے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان بطور وزیر اطلاعات زبان استعمال کرنا سیکھ لیں،اللہ کی شان ہے کہ ہمیں اب انتخابات کے بارے میں فیاض الحسن چوہان اور ان کے لیڈر سے سیکھنا ہوں گے،ہمیں 2014 یاد ہے جب آپ کا لیڈر امپائر کی انگلی ڈھونڈنے نکلی تھے۔ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئیسولیشن میں ہوں تو آپ کو پریشانی، وہ انٹرویو دیں تو بھی آپ کو پریشانی ہوتی ہے،ساری کوششوں کے باوجود ایک پیسے کی کرپشن شہباز شریف یا حمزہ شہباز پر ثابت نہیں کی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ صاف پانی کمپنی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی،اسی ایوان میں بتایا گیا کہ شہباز شریف اپنی تنخواہ فلاحی اداروں کو دیتے تھے،یہ ایسی حکومت ہے جو اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے اپوزیشن کی کارکردگی کا پوچھتی ہے،شہباز شریف نے وطن واپس آ کر جو کہا، وہ آپ کو کرنا پڑا،شہباز شریف نے 31 ہزار حفاظتی کٹس ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے لئے بھجوائیں،

خیبر پختوانخواہ میں 7 سال سے آپ کی پارٹی کی حکومت ہے لیکن وہاں ڈاکٹر زاستعفے دے رہے ہیں،پنجاب میں تمام ہسپتال شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس حکومت سے فنڈز بارے پوچھ رہے ہیں ان کے سوالوں کے جواب دے دیں،بزدار صاحب چند دن پہلے چینی چوری کا ذمہ دار اسلام آباد والوں کو قرار دے کر آئے ہیں،آٹا و چینی چوری کا عمران خان ان کی کابینہ اور عثمان بزدار بزدار اور پنجاب کی کابینہ کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بارے کچھ نہیں نکلا تو خاندانی کاروبار پر آ گئے،شریف خاندان کا سب کو پتہ ہے لیکن عمران خان کا گھر کہاں سے چلتا ہے،؟اسے اے ٹی ایمز چلاتے ہیں،ایک نالائق حکومت عوام پر مسلط ہے جو سب سے زیادہ پریشانی کی بات ہے،فواد چوہدری کہتے ہیں کہ کورونا کی پیک وسط جون میں آئے گی، تو پھر سب کچھ کیوں کھول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان صاحب ہمیں جیلوں سے نہ ڈرائیں،ہم نے کوٹ لکھپت کاٹ لی،

اب آپ کے لیڈر سوچ لیں کہ انہوں نے اڈیالہ یا کوٹ لکھپت جیل کاٹنی ہے،اب آپ سے سوالات کا وقت آ گیا ہے،آپ آٹا و چینی کی رپورٹ کتنے دونوں تک چھپا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا تمام انفراسٹرکچر شہباز شریف کا بنایا ہوا استعمال کر رہے ہیں، آپ تو ایک انچ بھی انفراسٹرکچر نہیں بنا سکے،پرچی والے خوشامدی پنجاب کا مقدمہ نہیں لڑ سکتے، آج پنجاب کے پاس ترقیاتی کاموں کیلئے ایک پیسہ نہیں ہے لیکن پنجاب کی وفاق کے سامنے بات کرنے والا کوئی نہیں،عید اس قوم کو کتنی مہنگی پڑے گی، اس کا پتہ عید کے ایک ہفتے بعد پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 68 سال کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار منفی گروتھ میں چلا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے،آج نئے انتخابات ہوں تو پی ٹی آئی میں سے کوئی بھی کونسلر تک منتخب نہ ہو سکے،انہیں چیلنج ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروا کے دیکھ لیں۔ا نہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا کورونا سے پہلے ہی بیڑہ غرق ہو چکا تھا،اب تو لاک ڈاؤن کھل گیا تو ٹائیگر فورس اب کیا کام کرے گی،ٹائیگر فورس کا کام ختم ہو چکا ہے تو وہ کیا کرینگے حالانکہ وہ اپنی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹس لگا کر گھوم پھر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…