اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوز ی لینڈحکومت نے وہاں پر مقیم بھارتی شہری کے مسلم مخالف بیانات کا نوٹس لے لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کانتی لال بھابا بھائی پٹیل نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا جس کیخلاف ولنگٹن پولیس کو شکایت کی گئیں تھیں ۔ بھارتی شہری کیخلاف بتایا گیا ہے کہ اس کے نیوزی لینڈ میں مذہبی انتشار پھیلانے کا سنگین جرم کیا ہے ۔ بھارتی نیو ز کے مطابق سوشل میڈیا پر
مسلمان مخالف منفی پراپیگینڈہ کرنے پر کانتی لال ولنگٹن کی جوڈیشل آفیسر کی رکنیت سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ کانتی لال اب ایسوسی ایشن کا مزید حصہ نہیں ہے۔اخبار کے اداریے میں مزید کہا گیا کہ ایسا ہی واقعہ نیوزی لینڈ میں پیش آنا افسوس ناک ہے، گزشتہ سال اس ملک نے تاریخ کا بدترین حملہ سہا ہے اور اس کی بنیاد بھی اسلام و فوبیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے اخبار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نریندر مودی کے اس پیغام کو پھیلائیں جس میں وہ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کسی مذہب یا لسانی گروہ کی وجہ سے نہیں پھیلا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای میں بھارتی شہری نے اسلام مخالف پوسٹ کی تھی جس پر اس دبئی حکومت نے نوکری سے نکال دیا تھا ۔