بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کارساز صنعت ،شورومز، موٹر سائیکل اور سائیکل بنانے والے کارخانے اور دکانوں کو پیر سے کھولنے کا اعلان ایک ہفتے میں کتنے ہزار افراد کو وطن واپس لایا جائےگا ؟ ٹیسٹنگ میں اضافہ ،معاون خصوصی کا اہم پیغام 

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 11 سے 12 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اب تک بیرون ملک پھنسے 23 ہزار سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ ہم نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی ہے

جس کے تحت فوری طور پر مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور ٹیسٹ کے لیے 48 قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 11 ہزار سے 12 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی میں تبدیلی سے وطن پہنچنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ میں اضافہ ہوگا۔معید یوسف نے کہا کہ 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے لیکن وطن واپس آنے والے افراد کو ایک یا 2 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا کیونکہ ہم اب لیبارٹریز کی صلاحیت بڑھارہے ہیں تو مسافروں کو انتظار کرنا پڑے گا۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ جب کورونا کا سلسلہ شروع ہوا تھا تو ہم نے روزمرہ کی اشیا اور ادویات کی دکانیں کھولی تھیں اس کے بعد اگلے مرحلے میں تعمیراتی صنعت کے فیز ون میں کچھ صنعتیں کھولیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ اس کے 3 ہفتے بعد ہم نے تعمیراتی صنعت کا دوسرا فیز کھولا گیا تھا۔حماد اظہر نے کہا کہ صوبائی صنعتوں کے وزیر کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ کیا ہے کارساز صنعت اور ان کے شورومز، موٹر سائیکل اور سائیکل بنانے والے کارخانے اور دکانوں کو 18 مئی (پیر) سے کھولا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت گندم کی کٹائی چل رہی ہے یہ مذکورہ صنعت کی فروخت کے عروج کا وقت ہے، ہم نے اس حوالے سے بات چیت کی ہے اور سخت ایس او پیز کے ساتھ تمام صوبوں اور اکائیوں نے آٹو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکثر صوبوں کا خیال ہے کہ شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینی چاہیے کیونکہ ان کے داخلی اور خارجی راستے موجود ہیں اور زیادہ بہتر ماحول ہوتا ہیجہاں سخت ایس او پیز پر عمل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بڑے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ اپنے مالز کی نوعیت دیکھ کر خود فیصلہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…