اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے اجمل وزیر کو آنکھوں کا علاج کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ اس وقت فرنٹ لائن پر سب سے زیادہ متحرک ہیں۔ ایک بیان میں سینٹر بہرامند تنگی نے کہاکہ اگر بلاول بھٹو اور وزیراعلی فرنٹ لائن پر نظر نہیں آ رہے تو آنکھوں کا علاج کروائیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جع سندھ نہیں پورے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کی کاوشوں کو بین الاقوامی اداروں نے بھی سراہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس وقت آئسولیشن میں بیٹھے ہیں، اجمل وزیر بتائیں کہ کیا عمران خان اس وقت لاپتہ نہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ کیا عمران خان لاپتہ فرد کا کردار ادا نہیں کر رہے؟ بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نے کتنی مرتبہ قرنطینہ کا دورا کر کے مریضوں سے ملے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ وزراء اور مشیر سلیکیٹیڈ حکومت کو بچانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔