کراچی(این این آئی)کورونا کی عالمی وبا اور لاک ڈائون کے باعث اپریل 2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 میں پاکستان کی برآمدات میں 54 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2020 میں فوڈ گروپ کی برآمدات اپریل 2019 کے مقابلے میں 26 فیصد کم رہیں۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 64 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹرولیم گروپ کی برآمدات 81 فیصد کم رہیں۔
کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹ 77 فیصد کم رہی۔اس کے علاوہ چمڑے کی ایکسپورٹ 56 فیصد اور اس کی مصنوعات کی ایکسپورٹ 70 فیصد کم رہیں۔ سرجری کے آلات کی ایکسپورٹ 70 فیصد کم رہیں۔ کیمیکل اور ادویات کی ایکسپورٹ 30 فیصد کم رہیں۔انجینیرنگ مصنوعات کی ایکسپورٹ میں 52 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 40 فیصد کم رہیں۔ جیولری کی ایکسپورٹ 99 فیصد کم رہیں۔