جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین کے ساتھ تمام تعلق داری ختم کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فی الوقت چینی ہم منصب شی جین پنگ سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انھیں چین کے کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے کے معاملے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ میری (چینی صدر سے) بہت اچھی تعلق داری ہے لیکن ٹھیک اس وقت میں ان سے بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ امریکا چین کے خلاف ردعمل میں کیا کارروائی کرسکتا ہے تو انھوں نے اس کا کوئی واضح جواب تو نہیں دیا لیکن دھمکی آمیز لہجے میں کہاکہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہم کرسکتے ہیں۔ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں اور ہم تمام تعلق داری ہی کو ختم کرسکتے ہیں۔انھوں نے کرونا وائرس کی روزانہ کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ میں کہا کہ اگر یہ غلطی تھی تو پھر غلطی تو غلطی ہی ہے لیکن اگر وہ جانتے بوجھتے ہوئے اس کے ذمے دار ہیں تو پھر انھیں اس کے مضمرات کا خمیازہ بھگتنا چاہیے۔امریکی صدر اور ان کی انتظامیہ کے عہدے دار چین کے شہر ووہان میں گذشتہ سال دسمبر میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ اس نے اس وبا کی معلومات کے تعلق سے شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو امریکا کی جانب سے ملنے والی مالی امداد بھی معطل کردی ہے اور ڈبلیو ایچ او پر چین مرتکز ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان ان (چینیوں ) کے یہ کام کرنے تک اچھے تعلقات استوار تھے۔انھوں نے زرعی شعبے میں ڈیل کے پہلے مرحلے کا حوالہ دیا تھا۔اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سوال یہ ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے میں جو کچھ ہوا تھا، وہ ایک غلطی تھااور وہ کنٹرول سے باہر ہوگیا یا یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔ان دونوں چیزوں کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…