پشاور( آن لائن ) لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 77 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی انتظامیہ نے محکمہ صحت سے روزانہ کی بنیاد پر 830 پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹس (پی پی ای) کٹس کا مطالبہ کیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے
جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طبی عملہ کورونا وائرس کے شدید خطرات سے دوچار ہے، اسپتال میں روزانہ 65 ایمرجنسی سرجریز کی جاتی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 37 ہزار 218ہو گئی ۔مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ پی پی ایز سمیت دیگر حفاظتی سامان فراہم نہ کیا گیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے