جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جج ارشد ملک ویڈیو کیس !اسلام آباد ہائیکورت نے اہم حکم جاری کر دیا

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں تفتیش کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ محمد ارشد ملک جوڈیشل افسر ہیں جنہوں نے

ایف آئی آر درج کرائی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر بتائیں کہ ایف آئی آر کے مطابق جرم کیا بنتا ہے؟۔انچارج انوسٹی گیشن ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو 2001  سے 2003 ء کے درمیان بنائی گئی، ملزمان پر جج کی وڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔انچارج انوسٹی گیشن ٹیم نے بتایا کہ جج کی ویڈیو کا فورنزک کرایا گیا اور وہ جینوئن ثابت ہوئی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد جج کو معلوم ہوا کہ اسے نشہ آور شے پلا کر ویڈیو بنائی گئی تھی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یا تو جج ویڈیو کو جعلی قرار دے کر اس سے انکار کرتا، مگر یہاں تو جج خود بھی تسلیم کر رہا ہے کہ ویڈیو جینوئن ہے تو پھر اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جوڈیشل افسر اپنا مس کنڈکٹ تسلیم کر رہا ہے، کیا کوئی جج یہ موقف اختیار کر سکتا ہے کہ اسے نشہ آور شے پلا کر ایسی ویڈیو بنائی گئی، جوڈیشل افسر کا یہ اعتراف تو خود ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ نے ملزمان کو گرفتار کر لیا، کیا آپ نے جج کا بیان ریکارڈ کیا؟ کیا ایف آئی اے کی تفتیش کا یہ معیار ہے ؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کسی کے گھر گیا ہی کیوں تھا کہ اس کی ایسی ویڈیو بنائی گئی،تفتیش کر کے منگل تک تفصیلی رپورٹ دیں تاکہ ملزم کی ضمانت پر فیصلہ کریں۔وکیل ملزم میاں طارق نے کہا کہ ملزم کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی، اس کی تازہ میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی جائے،جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہپہلے تفتیش کی مکمل رپورٹ آنے دیں، پہلے اس کو میرٹ پر دیکھیں گے۔اس کے بعد عدالت نے ملزم میاں طارق محمود کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…