کراچی (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکا میں پھنسے 218 پاکستانی مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی سے روانہ ہونے والی فلائٹ پی کے 8724 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اس پرواز سے 218 ٹاکستانی مسافر وطن واپس آئے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر مسافروں کی کورونا وائرس کی
اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔مسافروں کو نادرن بائی پاس پر سرکاری قرنطینہ سینٹر منتقل کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق وہ مسافر جو ہوٹل میں قیام و طعام کے اخراجات برداشت کر سکتے تھے انہیں کراچی ائیر پورٹ اور شارع فیصل پر واقع مختلف ہوٹلوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔واضح رہے کہ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس آنے والی یہ دوسری پرواز ہے۔