پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے کویتی حکام کی درخواست پر سینکڑوں ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعرات کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کویتی حکام کی درخواست پر 600 ہیلتھ ورکرز کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہیلتھ ورکرز میں نرسز اور ڈاکٹرز شامل ہوں گے،

اس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بڑھیں گے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ کویت میں پھنسے 5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ زلفی بخاری نے کہاکہ آئندہ دو ہفتوں میں 4 پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا،ہر ہفتے 12000 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے قابل ہو گئے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ واپس آنے والے بیروزگار پاکستانیوں کا ڈیٹا پورٹل پر موجود ہوگا،جون میں پورٹل کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بیروزگار وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہنرمند اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بہت جلد مفت ویزا توسیع کے لئے لیبر منسٹر سے بات کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…